Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:168 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

پیچھے بیٹھ کراپنے رشتہ داروں کے بارے میں انہوں نے کہا ،’’اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو مارے نہ جاتے ۔‘‘کہہ دیجیے،’’اگر تم سچے ہوتو اپنی موت کو ٹال کردکھادینا۔‘‘

[3:167] اوروہ منافق ظاہر ہوجائیں جنہیں کہا گیا تھا کہ آئو خدا کی راہ میں لڑائی کرو اور اپنا حصہ ڈالو ،تو انہوں نے جواب دیا ،’’اگر ہم جنگ کرنا جانتے ہوتے تو تمہارے ساتھ شامل ہوجاتے ۔‘‘وہ اس وقت ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے اور اپنے منہ سے وہ باتیں کہتے تھے جو ان کے دل میں نہیں تھیں ۔خدا جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں۔

[3:169] جولوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ مت سمجھو؛وہ خدا کے ہاں زندہ ہیں اور رزق پاتے ہیں ۔