قرآن 3:180 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
جولوگ خدا کی عطا کردہ چیزوں کو روکتے اور ذخیرہ کرتے ہیں وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ بات ان کےلئے بہتر ہے ،یہ ان کے بہتر نہیں ہے ۔قیامت کے دن یہ تما م چیزیں ان کے گلے میں لٹکائی جائیں گی ۔زمین اور آسمانوں کا وارث خدا ہی ہے اور جو کچھ بھی تم کرتے ہو خدا اس سے خوب آگاہ ہے۔
[3:179] خدا ایمان والوں کو اس حالت میں نہ رہنے دیگا جس میں وہ اس وقت ہیں ،وہ اچھے لوگوں کوبرے لوگوں سے الگ کرکے رہے گا۔خدا تمہیں غیب سے مطلع نہیں کرتا ،ایسا کرنے کےلئے وہ خدا اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہے منتخب کرلیتا ہے *۔اسلیے خدا اور اسکے رسول پر ایمان رکھو۔اگر تم ایمان اور پرہیز گاری اختیار کروگے تو تمہارے لیے بہت بڑا اجر ہے ۔
[3:181] خدا نے ان کی بات سن لی ہے جو کہتے ہیں،’’خدا غریب ہے اور ہم امیر ہیں۔‘‘ان کی تمام باتیں ہم لکھ لیں گے جس طرح انہوں نے پیغمبروں کو ناحق قتل کیا وہ بھی لکھ لیا گیا ہے اور ہم ان سے کہیں گے ،’’اب دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو۔‘‘