قرآن 3:179 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
خدا ایمان والوں کو اس حالت میں نہ رہنے دیگا جس میں وہ اس وقت ہیں ،وہ اچھے لوگوں کوبرے لوگوں سے الگ کرکے رہے گا۔خدا تمہیں غیب سے مطلع نہیں کرتا ،ایسا کرنے کےلئے وہ خدا اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہے منتخب کرلیتا ہے *۔اسلیے خدا اور اسکے رسول پر ایمان رکھو۔اگر تم ایمان اور پرہیز گاری اختیار کروگے تو تمہارے لیے بہت بڑا اجر ہے ۔
[3:178] کافروں کو اس غلط فہمی میں نہ رہنا چاہیے کہ ہم ان کو جو ڈھیل دے رہے ہیں ان کے فائدے میں ہے بلکہ ہم انہیں اس لیے ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ انکی گناہ گاری ثابت ہوجائے۔ان کے لئے عبرتناک سزا تیار ہے۔
[3:180] جولوگ خدا کی عطا کردہ چیزوں کو روکتے اور ذخیرہ کرتے ہیں وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ بات ان کےلئے بہتر ہے ،یہ ان کے بہتر نہیں ہے ۔قیامت کے دن یہ تما م چیزیں ان کے گلے میں لٹکائی جائیں گی ۔زمین اور آسمانوں کا وارث خدا ہی ہے اور جو کچھ بھی تم کرتے ہو خدا اس سے خوب آگاہ ہے۔