Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:178 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

کافروں کو اس غلط فہمی میں نہ رہنا چاہیے کہ ہم ان کو جو ڈھیل دے رہے ہیں ان کے فائدے میں ہے بلکہ ہم انہیں اس لیے ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ انکی گناہ گاری ثابت ہوجائے۔ان کے لئے عبرتناک سزا تیار ہے۔

[3:177] جولوگ ایمان کی بجائے کفر اختیار کرتے ہیں وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ؛ان کے لئے درد ناک سزا تیا رہے ۔

[3:179] خدا ایمان والوں کو اس حالت میں نہ رہنے دیگا جس میں وہ اس وقت ہیں ،وہ اچھے لوگوں کوبرے لوگوں سے الگ کرکے رہے گا۔خدا تمہیں غیب سے مطلع نہیں کرتا ،ایسا کرنے کےلئے وہ خدا اپنے رسولوں میں سے جس کو چاہے منتخب کرلیتا ہے *۔اسلیے خدا اور اسکے رسول پر ایمان رکھو۔اگر تم ایمان اور پرہیز گاری اختیار کروگے تو تمہارے لیے بہت بڑا اجر ہے ۔