قرآن 3:181 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
خدا نے ان کی بات سن لی ہے جو کہتے ہیں،’’خدا غریب ہے اور ہم امیر ہیں۔‘‘ان کی تمام باتیں ہم لکھ لیں گے جس طرح انہوں نے پیغمبروں کو ناحق قتل کیا وہ بھی لکھ لیا گیا ہے اور ہم ان سے کہیں گے ،’’اب دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو۔‘‘
[3:180] جولوگ خدا کی عطا کردہ چیزوں کو روکتے اور ذخیرہ کرتے ہیں وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ بات ان کےلئے بہتر ہے ،یہ ان کے بہتر نہیں ہے ۔قیامت کے دن یہ تما م چیزیں ان کے گلے میں لٹکائی جائیں گی ۔زمین اور آسمانوں کا وارث خدا ہی ہے اور جو کچھ بھی تم کرتے ہو خدا اس سے خوب آگاہ ہے۔
[3:182] ’’یہ نتیجہ ہے تمہارے اپنے اعمال کا۔‘‘خدا کبھی اپنے بندوں کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا۔