Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:186 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

تم یقینا جان اور مال کے ذریعے آزمائے جائو گے اور تم اہل کتاب اور مشرکو ں سے بہت سی تکلیف دہ باتیں سنو گے ۔اگر تم ثابت قدم رہے اور پرہیز گاری کی زندگی گزارتے رہے تو اس سے تمہارے ایمان کی مضبوطی ثابت ہوجائےگی ۔ *3:186آزمائش میں پورا اترنے کے بعد خدا ئے واحد کے پکے عبادت گزار اس دنیا میں اور آخرت میں بھرپور زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔دیکھیے29:2-3،10:62اور24:55۔

[3:185] ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اس کے بعد تم قیامت کے دن اجر ملے گا ۔وہاں جو دوزخ کی آگ سے بچ گیا اور جنت میں داخل ہوگیا اس نے عظیم کامیابی حاصل کرلی ۔اس دنیا کی زندگی ایک فریب سے زیادہ نہیں ۔

[3:187] خدانے اہل کتاب سے عہد لیا تھا ،’’تم اس کتاب کی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلائو گے اور اس کو چھپائو گے نہیں ۔‘‘لیکن ان لوگوں نے کتاب کو پس پشت ڈال دیا اور تھوڑی قیمت پر اس کا سودا کرلیا ۔کتنا ہی برا ہے یہ کاروبار۔