قرآن 3:185 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اس کے بعد تم قیامت کے دن اجر ملے گا ۔وہاں جو دوزخ کی آگ سے بچ گیا اور جنت میں داخل ہوگیا اس نے عظیم کامیابی حاصل کرلی ۔اس دنیا کی زندگی ایک فریب سے زیادہ نہیں ۔
[3:184] اگر وہ تمہار انکار کردیں تو بہت سے رسول تم سے پہلے بھی جھٹلائے جا چکے ہیںحالانکہ وہ صاف صاف نشانیاں،صحیفے اورروشنی بخشنے والی کتابیں لائے تھے ۔
[3:186] تم یقینا جان اور مال کے ذریعے آزمائے جائو گے اور تم اہل کتاب اور مشرکو ں سے بہت سی تکلیف دہ باتیں سنو گے ۔اگر تم ثابت قدم رہے اور پرہیز گاری کی زندگی گزارتے رہے تو اس سے تمہارے ایمان کی مضبوطی ثابت ہوجائےگی ۔ *3:186آزمائش میں پورا اترنے کے بعد خدا ئے واحد کے پکے عبادت گزار اس دنیا میں اور آخرت میں بھرپور زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔دیکھیے29:2-3،10:62اور24:55۔