قرآن 3:55 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
اس طرح، خدا نے کہا، "اے عیسیٰ، میں تمھاری زندگی کو ختم کر رہا ہوں، اور تمہیں اپنی طرف اٹھا رہا ہوں، اور تمہیں کافروں سے نجات دلا رہا ہوں، جو لوگ تمہاری پیروی کرینگے انہیں قیامت تک کافروں کے مقابلے میں بلند رکھوں گا۔ پھر تم سب کو حتمی طور پر میری طرف آنا ہے، پھر میں تمہارے درمیان تمہارے جھگڑوں کا فیصلہ کروں گا۔
[3:54] انہوں نے منصوبے بناۓ اور تجویزیں کیں ،لیکن خدا نے بھی ایسا ہی کیا اور خدا بہترین تجویز کرنے والا ہے۔
[3:56] "اور وہ جنہوں نے ماننے سے انکار کیا میں انہیں اس دنیا میں اور آخرت میں دردناک عذاب دوں گا، ان کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔"