قرآن 3:73 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
اور ایمان نہ لاؤ سوائے ان لوگوں کے جو تمہارے دین کی پیروی کرتے ہیں۔" کہو، "حقیقی ہدایت تو خدا کی ہدایت ہے۔" اگر وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے پاس بھی وہی ہدایت ہے، یا تم سے تمھارے خداکے بارے میں بحث کریں، تو کہہ دو، "سب فضل خداکے ہاتھ میں ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔" خدا فیاض اور ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔
[3:72] آسمانی کتاب کی پیروی کرنے والوں میں سے بعض کہتے ہیں ،جو اہل ایمان پر نازل ہوا ہے اس پر صبح کو ایمان لائو اورشام کو اس سے انکار کردو۔شاید اس ترکیب سے یہ لوگ پھر جائیں ۔
[3:74] وہ جس کے لیے چاہتا ہے اپنی رحمت مخصوص کر دیتا ہے۔ خدا کے پاس لامحدود فضل ہے۔