Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:84 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

کہو، "ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم پر نازل کیا گیا، اور اس پر جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور اولاد یعقوب پر نازل کیا گیا ۔اور اس کو بھی مانتے ہیں جو موسی، عیسی اور دوسرے انبیاء پر اپنے خدا کی طرف سے نازل کیا گیا۔ ہم ان میں سے کسی میں کوئی فرق نہیں کرتے، ہم صرف اسی (خدا)کے فرمانبردار ہیں۔

[3:83] کیا وہ خدا کے دین کے علاوہ کسی اور دین کی تلاش میں ہیں، جب کہ زمین و آسمان کی ہر چیز خوشی اور ناخوشی سے اسی کے تابع ہو چکی ہے اور وہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے؟

[3:85] جو کوئی بھی فرمابرداری کے علاوہ کسی اور دین کو مانے گا، وہ اس سے قبول نہیں کیا جائے گا، اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ ہوگا۔