Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:85 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

جو کوئی بھی فرمابرداری کے علاوہ کسی اور دین کو مانے گا، وہ اس سے قبول نہیں کیا جائے گا، اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ ہوگا۔

[3:84] کہو، "ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم پر نازل کیا گیا، اور اس پر جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور اولاد یعقوب پر نازل کیا گیا ۔اور اس کو بھی مانتے ہیں جو موسی، عیسی اور دوسرے انبیاء پر اپنے خدا کی طرف سے نازل کیا گیا۔ ہم ان میں سے کسی میں کوئی فرق نہیں کرتے، ہم صرف اسی (خدا)کے فرمانبردار ہیں۔

[3:86] خدا ان لوگوں کو کیوں ہدایت دے جنھوں نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا اور حالانکہ انھوں نے پیغمبر کے سچ ہونے کی گواہی دی تھی اور انہیں ٹھوس ثبوت دیے جا چکے تھے؟ خدا ظالموں کو حدایت نہیں دیتا۔