قرآن 30:27 — رومی (الروم)
اور وہی ہےجو مخلوق کا آغاز کر تا ہے ، پھر اسے دھراتا ہے؛ یہ تو بالکل اس کے لئے اس سے بھی زیادہ آسان ہے۔ اسی سے منسوب ہے سب سے زیادہ شاندار مثال، آسمانوں اور زمین میں، اور وہ قادرِمطلق ہے، سب سے زیادہ حکمت والا ہے۔
[30:26] اسی کے ہیں آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے؛ سب اسی کے تابع ہیں۔
[30:28] وہ تمہارے لئے ایک مثال کا حوالا دیتا ہے تم میں سے: کیا تم اپنے نوکروں کو یا ماتحتوں کو ایسے درجے پر بلند کرتے ہو جہاں وہ تمہارے حریف بن جائیں، اور اس مقام تک کہ تم انہیں اتنی ہی عقيدَت عطا کرو جتنی تمہیں ادا کی جاتی ہے؟ ہم اس طرح اپنی آیتوں کی وضاحت کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو سمجھتے ہیں۔