Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 33:49 — فریقین (الأحزاب)

اے ایمان والو، اگر تم نےمومن عورتوں سے شادی کی، پھر انہیں طلاق دے دی ان کے ساتھ جماع کرنے سے پہلے ، تو وہ تمہارے لئے کسی انتظار کی مُدد ت کی مقروض نہیں ہیں (کسی دوسرے مرد سے شادی کرنے سے پہلے) ۔تم انہیں انصاف کے ساتھ ازالہ دے دو، اور انہیں پیار سے چلے جانے دو۔

[33:48] کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کرو، ان کی توہین کو نظرانداز کرو، اور خدا پر بھروسہ رکھو، خدا ایک وکیل کے طور پر کافی ہے۔

[33:50] اے نبی ، ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں حلال بنائی ہیں جنہیں تم نے حق مہر ادا کر دیا ہے، یا وہ جو پہلے سے ہی تمہارے پاس ہیں، جیسا کہ تمہیں خدا نے عطا کی ہیں ۔ اس کے علاوہ تمہارے لئے شادی کے لئے حلال ہیں تمہارے باپ کے بھائیوں کی بیٹیاں، تمہارے باپ کی بہنوں کی بیٹیاں، تمہاری ماں کے بھائیوں کی بیٹیاں، تمہاری ماں کی بہنوں کی بیٹیاں ،جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت کی ہے ۔اس کے علاوہ ،اگر کوئی مومن عورت خود کونبی کے حوالے کر دیتی ہے- مہر کو چھوڑ کر - نبی اُس سے شادی کر سکتا ہے بغیر مہر کے اگر وہ ایساچاہے ۔ بہر حال، مہر کا چھوڑ دیناصرف نبی کے لئے ہی مقرر ہے ، اور دوسرےمومنوں کے لئے نہیں ہے۔ ہم نے پہلے سے ہی ان کے حقوق مقرر کر دیےہیں ان کے ازواج کے حوالے سے یا وہ جو پہلی ہی سے ان کے پاس ہیں ۔ یہ تمہیں کسی قسم کی شرمندگی سے نجات دینے کے لئے ہے ۔ خدا معاف کرنے والا ہے، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔