Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 33:52 — فریقین (الأحزاب)

ان قِسموں سے باہر جنہیں ہم نے بیان کیا ، تمہارے لئے کسی اور عورتوں سے شادی کرنے کی ممانعت ہے، اور نہ ہی تم ایک نئی بیوی متبادل کر سکتے ہو(ممنوعہ اقسام سے) ، چاہے تم ان کی خوبصورتی کو کتنا بھی سراہتے ہو۔ تمہیں ضرور مطمئن ہو ناچاہیئے اُن سے جو پہلے ہی سے تمہارے لیئے حلال ہے۔خدا ہر چیز پر نگہبان ہے۔

[33:51] تم ان میں سے کسی ایک کے ساتھ نرمی کے ساتھ اجتناب کر سکتے ہو، اور ان میں سے کسی ایک کو اپنے قریب تر لاسکتے ہو۔ اگر تم ان میں سے کسی ایک کے ساتھ مصالحت اختیار کرو جس سے تم نے بیگانگی اختیار کر رکھی تھی، تو تم کسی غلطی کا ارتکاب نہیں کرتے۔ اس طریقے سے، وہ خوش ہوں گی، کوئی غم نہیں کریں گی، اور اُس سے مطمئن ہوں گی جو بھی تم منصفانہ طور سے ان سب کو پیش کرو گے۔ خدا جانتا ہے تمہارے دلوں میں کیا ہے۔ خدا عالمِ کُل،بردبار ہے۔

[33:53] اے ایمان والو، نبی کے گھر میں داخل مت ہو، تاوَقتیکہ تمہیں کھانے کی اجازت دی جائے، اور نہ ہی تم کسی انداز میں بھی ایسی دعوت پر مجبور کرو۔ اگر تمہیں مدعو کیا جائے، تو تم داخل ہو سکتے ہو۔ جب تم کھانا کھا لو تو، تم چلے جاؤ؛ اسے طویل گفتگو میں مت لگا دو۔ یہ نبی کو تکلیف دیا کرتا تھا، لیکن وہ تمہیں کہنے میں نہایت شرم محسوس کرتا تھا۔ لیکن خدا سچ بولنے میں شرم محسوس نہیں کرتا۔ اگر تمہیں اس کی بیویوں سے کسی چیز کے بارے میں پوچھنا پڑھے ہی، تو تم ایک باڑ کے پیچھے سے ہی ان سے پوچھو۔ یہ تمہارے دلوں کے لیئے زیادہ پاکیزہ ہے اور ان کے دلوں کے لئے بھی۔تم خدا کے پیغمبر کو تکلیف مت پہنچانا۔تم اس کی بیویوں سے اس کے بعد شادی نہ کرنا، یہ خدا کی نظر میں ایک کبیرہ جرم ہو جائے گا۔ *