Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 33:51 — فریقین (الأحزاب)

تم ان میں سے کسی ایک کے ساتھ نرمی کے ساتھ اجتناب کر سکتے ہو، اور ان میں سے کسی ایک کو اپنے قریب تر لاسکتے ہو۔ اگر تم ان میں سے کسی ایک کے ساتھ مصالحت اختیار کرو جس سے تم نے بیگانگی اختیار کر رکھی تھی، تو تم کسی غلطی کا ارتکاب نہیں کرتے۔ اس طریقے سے، وہ خوش ہوں گی، کوئی غم نہیں کریں گی، اور اُس سے مطمئن ہوں گی جو بھی تم منصفانہ طور سے ان سب کو پیش کرو گے۔ خدا جانتا ہے تمہارے دلوں میں کیا ہے۔ خدا عالمِ کُل،بردبار ہے۔

[33:50] اے نبی ، ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں حلال بنائی ہیں جنہیں تم نے حق مہر ادا کر دیا ہے، یا وہ جو پہلے سے ہی تمہارے پاس ہیں، جیسا کہ تمہیں خدا نے عطا کی ہیں ۔ اس کے علاوہ تمہارے لئے شادی کے لئے حلال ہیں تمہارے باپ کے بھائیوں کی بیٹیاں، تمہارے باپ کی بہنوں کی بیٹیاں، تمہاری ماں کے بھائیوں کی بیٹیاں، تمہاری ماں کی بہنوں کی بیٹیاں ،جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت کی ہے ۔اس کے علاوہ ،اگر کوئی مومن عورت خود کونبی کے حوالے کر دیتی ہے- مہر کو چھوڑ کر - نبی اُس سے شادی کر سکتا ہے بغیر مہر کے اگر وہ ایساچاہے ۔ بہر حال، مہر کا چھوڑ دیناصرف نبی کے لئے ہی مقرر ہے ، اور دوسرےمومنوں کے لئے نہیں ہے۔ ہم نے پہلے سے ہی ان کے حقوق مقرر کر دیےہیں ان کے ازواج کے حوالے سے یا وہ جو پہلی ہی سے ان کے پاس ہیں ۔ یہ تمہیں کسی قسم کی شرمندگی سے نجات دینے کے لئے ہے ۔ خدا معاف کرنے والا ہے، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔

[33:52] ان قِسموں سے باہر جنہیں ہم نے بیان کیا ، تمہارے لئے کسی اور عورتوں سے شادی کرنے کی ممانعت ہے، اور نہ ہی تم ایک نئی بیوی متبادل کر سکتے ہو(ممنوعہ اقسام سے) ، چاہے تم ان کی خوبصورتی کو کتنا بھی سراہتے ہو۔ تمہیں ضرور مطمئن ہو ناچاہیئے اُن سے جو پہلے ہی سے تمہارے لیئے حلال ہے۔خدا ہر چیز پر نگہبان ہے۔