قرآن 33:54 — فریقین (الأحزاب)
چاہے تم کسی چیز کا اعلان کرو ، یا اسے چپاؤ، خدا ہر چیز سے پوری طرح واقف ہے۔
[33:53] اے ایمان والو، نبی کے گھر میں داخل مت ہو، تاوَقتیکہ تمہیں کھانے کی اجازت دی جائے، اور نہ ہی تم کسی انداز میں بھی ایسی دعوت پر مجبور کرو۔ اگر تمہیں مدعو کیا جائے، تو تم داخل ہو سکتے ہو۔ جب تم کھانا کھا لو تو، تم چلے جاؤ؛ اسے طویل گفتگو میں مت لگا دو۔ یہ نبی کو تکلیف دیا کرتا تھا، لیکن وہ تمہیں کہنے میں نہایت شرم محسوس کرتا تھا۔ لیکن خدا سچ بولنے میں شرم محسوس نہیں کرتا۔ اگر تمہیں اس کی بیویوں سے کسی چیز کے بارے میں پوچھنا پڑھے ہی، تو تم ایک باڑ کے پیچھے سے ہی ان سے پوچھو۔ یہ تمہارے دلوں کے لیئے زیادہ پاکیزہ ہے اور ان کے دلوں کے لئے بھی۔تم خدا کے پیغمبر کو تکلیف مت پہنچانا۔تم اس کی بیویوں سے اس کے بعد شادی نہ کرنا، یہ خدا کی نظر میں ایک کبیرہ جرم ہو جائے گا۔ *
[33:55] خواتین (اپنے لباس کے اصول میں) نرمی کر سکتی ہیں اپنے باپوں کے ارد گرد، اپنے بیٹوں، اپنے بھائیوں، اپنے بھائیوں کے بیٹوں، اپنی بہنوں کے بیٹوں ،دیگر خواتین اور ان کے (عورت) ملازمین کے ۔ تم خدا کی تعظیم کرنا ۔ خدا ہر چیز کا گواہ ہے ۔