Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 34:16 — شیبا (سبإ)

انہوں نے روگردانی کی اور اس کے نتیجے میں ہم نے ایک آفت انگیز طوفان ان کے اوپر ڈال دیا، اور ان کے دو باغات کوتبدیل کر دیا دو برے ذائقے والے پھلوں کے باغات میں ، کانٹے دار پودے، اور ایک ناکافی پیداوار ۔

[34:15] سبا کا وطن ایک عجوبہ ہوا کرتا تھا، دو باغات کے ساتھ دائیں اور بائیں طرف۔اپنے پروردگار کے رزق میں سے کھاؤ اور اس کی شکرگزاری کرو - اچھی زمین، اور بخشنے والا پروردگار۔

[34:17] ہم نےاسی طرح انہیں ان کے کفر کا بدلہ دیا ۔ کیا ہم صرف کافروں کو ہی سزا نہیں دیتے؟