قرآن 35:11 — آغاز کرنے والا(فاطر)
خدا نے تمہیں دھوڑ سے پیدا کیا، پھر ایک چھوٹے سے قطرے سے، پھر وہ تم سے تمہارے ازواج کے ذریعے پیدائش کرواتا ہے۔ کوئی بھی خاتون حاملہ نہیں ہوتی ، نہ ہی جنم دیتی ہے، اس کے علم کے بغیر۔ کو ئی بھی ایک طویل زندگی کے لئے زندہ نہیں رہتا، اور نہ ہی کسی کی زندگی کو کاٹ کر مختصر کر دیا جاتا ہے، سوآئے ایک پہلے سے موجود دستاویز کے مطابق ۔ یہ خدا کے لئے آسان ہے۔
[35:10] جو کوئی بھی وقار کی تلاش کرتا ہے اسے جان لینا چاہیئے کہ تمام وقار خدا کی ملکیت ہے۔ تمام اچھے الفاظ اسی کی طرف سربلند ہوتے ہیں، اور وہی نیک کاموں کو سرفراز کرتا ہے۔ رہے وہ جو شیطانی کاموں کی سازش کرتے ہیں، وہ شدید عذآب کے مرتکب ہوتے ہیں؛ایسے لوگوں کی سازشوں کا مقدر ہی ناکام ہونا ہے۔
[35:12] دو سمندر ایک جیسے نہیں ہیں؛ ایک تازہ اور لذیذ ہے، جبکہ دوسرا نمکین ہے اور پینے کے قابل نہیں ہے ۔ ان میں سے ہر ایک سے تم نرم گوشت کھاتے ہو اور پہننے کے لئے زیورات مرتب کرتے ہو ۔ اور تم بحری جہازوں کو ان کے درمیان تیرتے ہوئے دیکھتے ہو، اس کے رزق کی تلاش کرتے،تاکہ تم قدردان ہو ۔