Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 35:10 — آغاز کرنے والا(فاطر)

جو کوئی بھی وقار کی تلاش کرتا ہے اسے جان لینا چاہیئے کہ تمام وقار خدا کی ملکیت ہے۔ تمام اچھے الفاظ اسی کی طرف سربلند ہوتے ہیں، اور وہی نیک کاموں کو سرفراز کرتا ہے۔ رہے وہ جو شیطانی کاموں کی سازش کرتے ہیں، وہ شدید عذآب کے مرتکب ہوتے ہیں؛ایسے لوگوں کی سازشوں کا مقدر ہی ناکام ہونا ہے۔

[35:9] خدا ہی تو ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہےبادلوں کو پیدا کرنے کے لئے، پھر ہم ان کو بنجر زمینوں کی طرف لے جاتے ہیں ، اور ایسی زمینوں کو بحال کرتے ہیں اس کے بعد کہ وہ مردہ تھیں ۔ اسی طرح دوبارہ ززندہ کیا جانا ہے ۔

[35:11] خدا نے تمہیں دھوڑ سے پیدا کیا، پھر ایک چھوٹے سے قطرے سے، پھر وہ تم سے تمہارے ازواج کے ذریعے پیدائش کرواتا ہے۔ کوئی بھی خاتون حاملہ نہیں ہوتی ، نہ ہی جنم دیتی ہے، اس کے علم کے بغیر۔ کو ئی بھی ایک طویل زندگی کے لئے زندہ نہیں رہتا، اور نہ ہی کسی کی زندگی کو کاٹ کر مختصر کر دیا جاتا ہے، سوآئے ایک پہلے سے موجود دستاویز کے مطابق ۔ یہ خدا کے لئے آسان ہے۔