Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 35:9 — آغاز کرنے والا(فاطر)

خدا ہی تو ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہےبادلوں کو پیدا کرنے کے لئے، پھر ہم ان کو بنجر زمینوں کی طرف لے جاتے ہیں ، اور ایسی زمینوں کو بحال کرتے ہیں اس کے بعد کہ وہ مردہ تھیں ۔ اسی طرح دوبارہ ززندہ کیا جانا ہے ۔

[35:8] غور کرو اس پر جس کا شیطانی کام اس کی نظروں میں آراستہ کر دیا گیا، یہاں تک کہ یہ اسے راست بازی سمجھتا ہے۔ خدا اسی طرح گمراہ کرتا ہے جو کوئی بھی( گمراہ ہونے کا)ارادہ کرتا ہے، اور وہ اسی طرح ہدایت دیتا ہے جو کوئی بھی (ہدایت حاصل کرنے کا) ارادہ کرتا ہے۔ لہٰذا، تم ان پر رنجیدہ مت ہونا۔ خدا ان کے ہر ایک عمل سے پوری طرح آگاہ ہے۔

[35:10] جو کوئی بھی وقار کی تلاش کرتا ہے اسے جان لینا چاہیئے کہ تمام وقار خدا کی ملکیت ہے۔ تمام اچھے الفاظ اسی کی طرف سربلند ہوتے ہیں، اور وہی نیک کاموں کو سرفراز کرتا ہے۔ رہے وہ جو شیطانی کاموں کی سازش کرتے ہیں، وہ شدید عذآب کے مرتکب ہوتے ہیں؛ایسے لوگوں کی سازشوں کا مقدر ہی ناکام ہونا ہے۔