قرآن 35:28 — آغاز کرنے والا(فاطر)
اس کے علاوہ لوگ، جانور، اور مویشی مختلف رنگوں میں آتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ جوواقعی خد ا کی تعظیم کرتے ہیں وہ ہیں جو علم رکھنے والے ہیں ۔ خدا قادرِمطلق ہے، بخشنے والا ہے ۔
[35:27] کیا تم سمجھتے نہیں کہ خدا آسمان سے پانی بھیجتا ہے، جس کے ذریعے ہم مختلف رنگوں کے پھل پیدا کرتے ہیں؟ یہاں تک کہ پہاڑوں کے بھی مختلف رنگ ہے؛ چوٹیاں سفید یا سرخ یا کسی اور رنگ کی ہیں ۔ اور کوّے کالےہیں ۔
[35:29] بیشک، وہ جو خدا کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں، رابطہ نماز (صلاة) کو قائم کرتے ہیں، اور ہمارے دیے گئے رزق میں سے خرچ کرتے ہیں- پوشیدہ اور اعلانیہ - ایک ایسی سرمایہ کاری میں مشغول ہیں جو کبھی بھی نقصان میں نہیں جاتی ۔