Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 35:41 — آغاز کرنے والا(فاطر)

ایک خدا ہی ہے جو آسمانوں اور زمین کو تھامے رکھتا ہے۔ اگر کسی اور نے انہیں تھاما ہوتا، تو وہ بلکل یقینی طور پر غائب ہو جاتے۔ وہ بردبار بخشنے والا ہے۔

[35:40] کہہ دو کہ ، " ان شرکاء پر غور کرو جنہیں تم نے خدا کے سوا مقرر کیا ہے؛ مجھے بتاوٴ انہوں نے زمین پر کیا پیدا کیا ہے۔" کیاوہ آسمانوں میں کسی شراکت داری کے مالک ہیں؟ کیاہم نے انہیں ایک کتاب دی ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے؟در حقیقت، وہ جس کا ظالم ایک دوسرے کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں ایک دھوکے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

[35:42] انہوں نے حلفاً خدا کی ققسم اٹھائی کہ اگر ایک خببردار کرنےوالا ان کے پاس آیا، تو وہ ایک مخصوص جماعت سےبہترہدایت یافتہ ہوں گے! تاہم،اب جب ایک خببردار کرنے والا ان کے پاس آیا، تواِس نے صرف انہیں مزید نفرت میں ڈبو ڈالا ۔