Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 38:27 — ص(صاد)

ہم نے آسمان اور زمین کو، اور ان کے درمیان ہر ایک چیز کو بے فائدہ نہیں بنایا ۔ ایسی سوچ اُن کی ہے جنہوں نے کفر کیا ہے۔ لہٰذا، افسوس ہو اُن پر جنہوں نے کفر کیا؛ وہ جہنم میں سہیں گے ۔

[38:26] اے داؤد، ہم نے تمہیں زمین پر ایک حکمران بنایا ہے ۔ لہذا، تم لوگوں کے درمیان عادلانہ فیصلہ کرنا، اور اپنی ذاتی رائے کی پیروی نہیں کرنا، ورنہ ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں خدا کی راہ سے بھٹکا دے ۔ بیشک، وہ جو خدا کی راہ سے بہک جاتے ہیں یوم ِحساب کو بھولنے کے وجہ سے سخت عذاب مول لیتے ہیں۔

[38:28] کیاہم ان کے ساتھ جو ایمان لائے اور ایک نیک زندگی گزاری ویسا ہی سلوک کریں جیسا کہ اُن کے ساتھ کرتے ہیں جو زمین پر برائی کا ارتکاب کریں ؟ کیا ہم نیکوکاروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں جیسا کہ ہم ظالموں کے ساتھ کرتے ہیں؟