قرآن 38:28 — ص(صاد)
کیاہم ان کے ساتھ جو ایمان لائے اور ایک نیک زندگی گزاری ویسا ہی سلوک کریں جیسا کہ اُن کے ساتھ کرتے ہیں جو زمین پر برائی کا ارتکاب کریں ؟ کیا ہم نیکوکاروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں جیسا کہ ہم ظالموں کے ساتھ کرتے ہیں؟
[38:27] ہم نے آسمان اور زمین کو، اور ان کے درمیان ہر ایک چیز کو بے فائدہ نہیں بنایا ۔ ایسی سوچ اُن کی ہے جنہوں نے کفر کیا ہے۔ لہٰذا، افسوس ہو اُن پر جنہوں نے کفر کیا؛ وہ جہنم میں سہیں گے ۔
[38:29] یہ ایک آسمانی کتاب ہے جسےہم نےتم پر نازل کیا ہے کہ، جو مقدس ہے — شایدیہ اس کی آیتوں پر غور کریں۔وہ جو عقل رکھتے ہیں نصیحت حاصل کریں گے۔