قرآن 39:24 — ہجوم (الزمر)
اپنے چہرے کو قیامت کے دن کے دردناک عذاب سے بچانے سے زیادہ بہتر اور کیا ہے؟ ظالموں سے کہہ دیا جائے گا کہ، "اپنی کمائی کے نتائج کا مزہ چکھو۔"
[39:23] خدا نے یہاں بہترین حدیث نازل کی ہے؛ ایک ایسی کتاب جو یکساں رو ہے اور دونوں راستوں کی طرف اشارہ کرتی ہے (جنت اور دوزخ کی طرف) ۔ ان کی کھا لیں جو اپنے رب کی تعظیم کرتے ہیں اس سے سکڑتی ہیں۔ پھر ان کی کھالیں اور ان کے دل خدا کے پیغام کے لیئے نرم ہو جاتے ہیں۔ ایسی ہی ہے خدا کی ہدایت؛ وہ جس پر چاہتا ہے انہیں اس کی عنایت کرتا ہے۔ رہے وہ جنہیں خدا گمراہ کرتا ہے، انہیں کوئی چیز بھی ہدایت نہیں دے سکتی ۔
[39:25] ان سے پہلے دوسرےکفر کر چکے ہیں اور اس کے نتیجے میں، عذاب نے انہیں وہاں سے آپکڑا جہاں سے انہیں کبھی اس کی توقع ہی نہیں تھی۔