قرآن 39:23 — ہجوم (الزمر)
خدا نے یہاں بہترین حدیث نازل کی ہے؛ ایک ایسی کتاب جو یکساں رو ہے اور دونوں راستوں کی طرف اشارہ کرتی ہے (جنت اور دوزخ کی طرف) ۔ ان کی کھا لیں جو اپنے رب کی تعظیم کرتے ہیں اس سے سکڑتی ہیں۔ پھر ان کی کھالیں اور ان کے دل خدا کے پیغام کے لیئے نرم ہو جاتے ہیں۔ ایسی ہی ہے خدا کی ہدایت؛ وہ جس پر چاہتا ہے انہیں اس کی عنایت کرتا ہے۔ رہے وہ جنہیں خدا گمراہ کرتا ہے، انہیں کوئی چیز بھی ہدایت نہیں دے سکتی ۔
[39:22] اگر خدا کسی کے دل کو فرمانبرداری سے مطمعن بنا دے ، تو وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی کی پیروی کر رہا ہو گا ۔ لہٰذا اُن پر افسوس ہو جن کے دل خدا کے پیغام کے خلاف سخت ہیں ؛ وہ بہت زیادہ گمراہ ہو چُکے ہیں۔
[39:24] اپنے چہرے کو قیامت کے دن کے دردناک عذاب سے بچانے سے زیادہ بہتر اور کیا ہے؟ ظالموں سے کہہ دیا جائے گا کہ، "اپنی کمائی کے نتائج کا مزہ چکھو۔"