قرآن 39:22 — ہجوم (الزمر)
اگر خدا کسی کے دل کو فرمانبرداری سے مطمعن بنا دے ، تو وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی کی پیروی کر رہا ہو گا ۔ لہٰذا اُن پر افسوس ہو جن کے دل خدا کے پیغام کے خلاف سخت ہیں ؛ وہ بہت زیادہ گمراہ ہو چُکے ہیں۔
[39:21] کیا تم دیکھتے نہیں کہ خدا آسمان سے پانی گراتا ہے، پھر اسے زیر زمین کنوؤں میں قائم کر تا ہے، پھر اس کے ذریعے مختلف رنگوں کے پودے پیدا کرتا ہے، پھر وہ بڑھتے ہیں تب تک کہ یہ زرد ہو جائیں، پھر وہ انہیں بھوسے میں تبدیل کر دیتا ہے؟ یہ ایک نصیحت ہونی چاہیئے ان لوگوں کے لئے جو ذہانت رکھتے ہیں۔
[39:23] خدا نے یہاں بہترین حدیث نازل کی ہے؛ ایک ایسی کتاب جو یکساں رو ہے اور دونوں راستوں کی طرف اشارہ کرتی ہے (جنت اور دوزخ کی طرف) ۔ ان کی کھا لیں جو اپنے رب کی تعظیم کرتے ہیں اس سے سکڑتی ہیں۔ پھر ان کی کھالیں اور ان کے دل خدا کے پیغام کے لیئے نرم ہو جاتے ہیں۔ ایسی ہی ہے خدا کی ہدایت؛ وہ جس پر چاہتا ہے انہیں اس کی عنایت کرتا ہے۔ رہے وہ جنہیں خدا گمراہ کرتا ہے، انہیں کوئی چیز بھی ہدایت نہیں دے سکتی ۔