قرآن 39:21 — ہجوم (الزمر)
کیا تم دیکھتے نہیں کہ خدا آسمان سے پانی گراتا ہے، پھر اسے زیر زمین کنوؤں میں قائم کر تا ہے، پھر اس کے ذریعے مختلف رنگوں کے پودے پیدا کرتا ہے، پھر وہ بڑھتے ہیں تب تک کہ یہ زرد ہو جائیں، پھر وہ انہیں بھوسے میں تبدیل کر دیتا ہے؟ یہ ایک نصیحت ہونی چاہیئے ان لوگوں کے لئے جو ذہانت رکھتے ہیں۔
[39:20] رہے وہ جو اپنے پروردگار کی تعظیم کرتے ہیں، ان کے لئے بنگلوں پر بنگلے تعمیر کئے جائیں گے، بہتی نہروں کے ساتھ ۔یہ خدا کا وعدہ ہے، اور خدا کبھی بھی اپنا وعدہ نہیں توڑ تا۔
[39:22] اگر خدا کسی کے دل کو فرمانبرداری سے مطمعن بنا دے ، تو وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی کی پیروی کر رہا ہو گا ۔ لہٰذا اُن پر افسوس ہو جن کے دل خدا کے پیغام کے خلاف سخت ہیں ؛ وہ بہت زیادہ گمراہ ہو چُکے ہیں۔