قرآن 4:113 — خواتین(النساء)
اگر تم پر خدا کافضل اور رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے بعض تمہیںگمراہ کرچکے ہوتے ۔درحقیقت وہ اپنے آپ کو ہی گمراہ کرتے ہیں اوریہ لوگ کبھی بھی تمہیںکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔خدا نے تمہاری طرف کتاب اور حکمت نازل کی ہے،اوراس نے تمہیں وہ کچھ سکھایا جو تم کبھی نہیں جانتے تھے۔بے شک تم پر خدا کافضل عظیم ہے ۔
[4:112] اورجوکوئی خود گناہ کرکے اس کا الزام کسی معصوم شخص پر لگاتا ہے تو اس نے بہتان اور بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ۔
[4:114] ان لوگوں کی خفیہ ملاقاتوں میں کوئی اچھائی نہیں، سوائے ان کے جو خیرات ،نیک کاموں اور لوگوں میں صلح کی وکالت کریں۔جو کوئی خدا کی تعلیمات کے جواب میں ایسا کریگا اس ہم عظیم صلہ دینگے۔