قرآن 4:114 — خواتین(النساء)
ان لوگوں کی خفیہ ملاقاتوں میں کوئی اچھائی نہیں، سوائے ان کے جو خیرات ،نیک کاموں اور لوگوں میں صلح کی وکالت کریں۔جو کوئی خدا کی تعلیمات کے جواب میں ایسا کریگا اس ہم عظیم صلہ دینگے۔
[4:113] اگر تم پر خدا کافضل اور رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے بعض تمہیںگمراہ کرچکے ہوتے ۔درحقیقت وہ اپنے آپ کو ہی گمراہ کرتے ہیں اوریہ لوگ کبھی بھی تمہیںکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔خدا نے تمہاری طرف کتاب اور حکمت نازل کی ہے،اوراس نے تمہیں وہ کچھ سکھایا جو تم کبھی نہیں جانتے تھے۔بے شک تم پر خدا کافضل عظیم ہے ۔
[4:115] اورجوشخص رسول کی مخالف کریگا، ہدایت کی طرف راہنمائی ملنے کے باوجو د، اوراہل ایمان کے راستے کے علاوہ کوئی راستہ اپنائے گا تو ہم اس کو اسی سمت چلائیں گے جس سمت کا اس نے خود انتخاب کیا ہے اور اس کو جہنم میں ڈالیں گے ؛اورجہنم کیا ہی برا ٹھکانا ہے !