قرآن 4:112 — خواتین(النساء)
اورجوکوئی خود گناہ کرکے اس کا الزام کسی معصوم شخص پر لگاتا ہے تو اس نے بہتان اور بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ۔
[4:111] اورجوکوئی گناہ کماتا ہے تووہ اپنے نفس کے نقصان کےلئے ہی کماتا ہے ۔خدا ہر چیزکی خبر رکھنے والا اور دانا ہے۔
[4:113] اگر تم پر خدا کافضل اور رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے بعض تمہیںگمراہ کرچکے ہوتے ۔درحقیقت وہ اپنے آپ کو ہی گمراہ کرتے ہیں اوریہ لوگ کبھی بھی تمہیںکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔خدا نے تمہاری طرف کتاب اور حکمت نازل کی ہے،اوراس نے تمہیں وہ کچھ سکھایا جو تم کبھی نہیں جانتے تھے۔بے شک تم پر خدا کافضل عظیم ہے ۔