قرآن 4:152 — خواتین(النساء)
اور جو لوگ خدا اور اسکے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیںاوران میں تفریق نہیں کرتے،ان کا اجرخداان کو دیگا۔خدا معاف کرنے والا اور نہایت رحم فرمانے والاہے۔
[4:151] یہی لوگ اصلی کافر ہیں۔ہم نے کافروں کےلئے شرمناک سزاتیار کررکھی ہے۔
[4:153] یہ اہل کتاب تم کو چیلنج کرتے ہیں کہ ان پر آسمان سے کوئی کتاب نازل کرائو!ان لوگوں نے موسی ٰ سے اس سے زیادہ مطالبے کیے ہیں۔کہتے ہیں،’’ہمیںخدا مجسم دکھائو۔‘‘اوران کی اس گستاخی کے نتیجے میں ان پر بجلی ٹوٹ پڑی ۔اسکے علاوہ انہوں نے بچھڑے کی پوجا بھی کی حالانکہ وہ کھلی نشانیاں دیکھ چکے تھے ۔اس کے باوجودہم نے ان سب باتوں سے درگزر کیا ۔ہم نے موسیٰ کی زبردست معجزات سے مددکی ۔