قرآن 4:154 — خواتین(النساء)
اورہم نے کوہ طور کوان پر اٹھا کران سے عہد لیا اورہم نے ان سے کہا،’’دروازے میںجھک کر داخل ہوجائو‘‘۔اورہم نے ان سے کہا،’’سبت کی خلاف ورزی نہ کرنا۔‘‘بے شک ہم نے ان سے پختہ عہد لیا ۔
[4:153] یہ اہل کتاب تم کو چیلنج کرتے ہیں کہ ان پر آسمان سے کوئی کتاب نازل کرائو!ان لوگوں نے موسی ٰ سے اس سے زیادہ مطالبے کیے ہیں۔کہتے ہیں،’’ہمیںخدا مجسم دکھائو۔‘‘اوران کی اس گستاخی کے نتیجے میں ان پر بجلی ٹوٹ پڑی ۔اسکے علاوہ انہوں نے بچھڑے کی پوجا بھی کی حالانکہ وہ کھلی نشانیاں دیکھ چکے تھے ۔اس کے باوجودہم نے ان سب باتوں سے درگزر کیا ۔ہم نے موسیٰ کی زبردست معجزات سے مددکی ۔
[4:155] عہد کی خلاف ورزی ،خدا کی آیات کو جھٹلانے اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرنے سے(ان پر خدا کی لعنت پڑی)۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’ ہمارے ارادے پختہ ہیں‘‘۔حقیقت یہ ہے کہ خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے انکے کفر کی وجہ سے او ر اسلئے ہی وہ ایمان نہیں لاتے مگربہت کم۔