قرآن 4:155 — خواتین(النساء)
عہد کی خلاف ورزی ،خدا کی آیات کو جھٹلانے اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرنے سے(ان پر خدا کی لعنت پڑی)۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’ ہمارے ارادے پختہ ہیں‘‘۔حقیقت یہ ہے کہ خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے انکے کفر کی وجہ سے او ر اسلئے ہی وہ ایمان نہیں لاتے مگربہت کم۔
[4:154] اورہم نے کوہ طور کوان پر اٹھا کران سے عہد لیا اورہم نے ان سے کہا،’’دروازے میںجھک کر داخل ہوجائو‘‘۔اورہم نے ان سے کہا،’’سبت کی خلاف ورزی نہ کرنا۔‘‘بے شک ہم نے ان سے پختہ عہد لیا ۔
[4:156] (ان پر لعنت ہے)کفر کرنے اورمریم پرسخت بہتان لگانے کی وجہ سے۔