قرآن 4:156 — خواتین(النساء)
(ان پر لعنت ہے)کفر کرنے اورمریم پرسخت بہتان لگانے کی وجہ سے۔
[4:155] عہد کی خلاف ورزی ،خدا کی آیات کو جھٹلانے اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرنے سے(ان پر خدا کی لعنت پڑی)۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’ ہمارے ارادے پختہ ہیں‘‘۔حقیقت یہ ہے کہ خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے انکے کفر کی وجہ سے او ر اسلئے ہی وہ ایمان نہیں لاتے مگربہت کم۔
[4:157] اور یہ دعوی ٰ کرنے کے باعث کہ انہوں نے مسیح،عیسیٰ ابن مریم، پیغمبر خداکو قتل کیا ۔حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے عیسیٰ کوقتل نہیں کیا اورنہ ہی انہوں نے اسے صلیب چڑھایا ۔ان کے ذہن میں یہ ڈال دیا گیا کہ انہوں نے ایسا کیا ۔اس معاملہ پر بحث کرنے والے تمام گروہ اس مسئلہ کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں۔انہیں کوئی علم نہیں ؛وہ صرف قیاس آرائی کررہے ہیں۔انہوں نے یقینا مسیح کوقتل نہیں کیا *۔