قرآن 4:26 — خواتین(النساء)
خدا تم پر چیزیں واضح کرناچاہتا ہے اور ماضی کی مثالوں سے تمہیں ہدایت دینا چاہتا ہے اور تمہیں معاف کرنا چاہتا ہے ۔خدا ہرچیز پر قادراورداناہے ۔
[4:25] تم میں سے وہ لوگ جوآزاد مومن خواتین سے شادی کی سکت نہ رکھتے ہوں وہ مومن لونڈیوں سے شادی کرلیں خدا تمہارے ایمان کاحال سب بہتر جانتا ہے اور جہاں تک ایمان کا تعلق ہے تم ایک دوسرے کے برابر ہو۔ان سے شادی کرنے سے پہلے ان کے سرپرستوں سے اجازت حاصل کرو اور انہیں معروف طریقے سے حق مہر ادا کرو۔وہ اپن اخلاقی رویہ برقرار رکھیں ،بدکاری کی مرتکب نہ ہوں اور نہ ہی خفیہ آشنا بنائیں۔ جب وہ شادی کے ذریعے آزاد ہو جائیں اورپھر بدکاری کی مرتکب ہوں تو ان کی سزا آزاد عورتوں سے نصف ہوگی *۔جو لوگ انتظار نہیں کرسکتے،لونڈیوں کےساتھ شادی ان کا آخری چارہ ہوگا۔صبر کرنا تمہارے لیے بہتر ہے۔خدا معاف فرمانے والا اور رحیم ہے ۔
[4:27] خدا تمہاری توبہ قبول کرنا چاہتا ہے لیکن جو لوگ اپنی خواہش نفس کا پیچھا کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم پھر کر بہت دور نکل جائو۔