قرآن 4:66 — خواتین(النساء)
اگر ہم انہیں حکم دیتے :’’تم اپنی جانیں قربان کرو،‘‘یا’’اپنا گھربار چھوڑ دو ،‘‘توان میں سے چند ایک کے علاوہ دوسرے یہ کام نہ کرتے۔(اگر یہ حکم جاری بھی کردیا جاتا ) اوریہ اس پر عمل کرتے جس کا حکم دیا گیا تھاتو یہ ان کےلئے بہتر ہوتااوران کے ایمان میںمزید پختگی ثابت ہوجاتی۔
[4:65] تمہارے رب کی قسم یہ لوگ کبھی اہل ایمان نہیں ہوسکتے جب تک اپنے اختلافات کا فیصلہ کرانے تمہارے پاس نہ آئیں اور پھر اس فیصلے کو تسلیم کرنے کےلئے اپنے دلوں میں کوئی بھی جھجک محسوس نہ کریں ۔انہیں مکمل فرمانبرداری کرنی چاہیے۔
[4:67] اور ہم انہیں عظیم بدلہ دیتے ۔