Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:65 — خواتین(النساء)

تمہارے رب کی قسم یہ لوگ کبھی اہل ایمان نہیں ہوسکتے جب تک اپنے اختلافات کا فیصلہ کرانے تمہارے پاس نہ آئیں اور پھر اس فیصلے کو تسلیم کرنے کےلئے اپنے دلوں میں کوئی بھی جھجک محسوس نہ کریں ۔انہیں مکمل فرمانبرداری کرنی چاہیے۔

[4:64] ہم نے کوئی ایسیا پیغمبر نہیں بھیجا سوائے اس مقصد کے کہ خدا کے حکم کے مطابق اس کی اطاعت کی جائے۔اگر وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے کے بعد تمہارے پاس آتے اور خدا سے معافی کی دعا کرتے اور رسول بھی ان کےلئے معافی کی درخواست کرتا تو وہ خدا کو معاف کرنے والا اورنہایت رحم کرنے والا پاتے ۔

[4:66] اگر ہم انہیں حکم دیتے :’’تم اپنی جانیں قربان کرو،‘‘یا’’اپنا گھربار چھوڑ دو ،‘‘توان میں سے چند ایک کے علاوہ دوسرے یہ کام نہ کرتے۔(اگر یہ حکم جاری بھی کردیا جاتا ) اوریہ اس پر عمل کرتے جس کا حکم دیا گیا تھاتو یہ ان کےلئے بہتر ہوتااوران کے ایمان میںمزید پختگی ثابت ہوجاتی۔