قرآن 4:94 — خواتین(النساء)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو،اگر تم خدا کی راہ میںوارکرو تو تمہیں مکمل یقین ہونا چاہیے۔جو کوئی امن کی پیشکش کرے تو دنیاوی مال غنیمت حاصل کرنے کےلئے اسے یہ مت کہو کہ’’ تم مومن نہیں ہو‘‘۔خدا کے پاس بے انتہا اموال غنیمت موجود ہیں ۔یاد رکھو تم خود بھی ان کی طرح تھے پھر خدا نے تم پر نعمت کی،لہذا (وار کرنے سے پہلے )تمہیں مکمل یقین ہونا چاہیے ۔تم جوکچھ کرتے ہو خدا اس سے باخبر ہے۔
[4:93] جو کوئی جان بوجھ کرکسی مومن کو قتل کرئے گاتو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔خدا اس سے ناراض ہے اور اس پر لعنت کرتا ہے اور اس کےلئے اس نے خوفناک عذاب تیارکررکھا ہے۔
[4:95] مومنوں میں وہ لوگ بیٹھے رہتے ہیں اور جو معذور نہیں وہ ان کے برابر نہیں جو خدا کی راہ میں مال اورجان سے جہد کرتے ہیں۔خدا کے جان ومال سے جہد کرنے والوںبیٹھے رہنے والوں سے زیادہ درجہ دیتا ہے ۔دونوں کےلئے خدا نے بخشش کا وعدہ کررکھا ہے لیکن خدا جہد کرنے والوں کادرجہ بیٹھے رہنے والوں سے بلندکرتا ہے عظیم صلہ کے ساتھ۔