قرآن 4:93 — خواتین(النساء)
جو کوئی جان بوجھ کرکسی مومن کو قتل کرئے گاتو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔خدا اس سے ناراض ہے اور اس پر لعنت کرتا ہے اور اس کےلئے اس نے خوفناک عذاب تیارکررکھا ہے۔
[4:92] کوئی مومن کسی دوسرے مومن کوقتل نہ کرئے الا ّ یہ کہ حادثاتی طورپر ایسا ہوجائے ۔اگر کوئی شخص حادثاتی طورپر کسی مومن کو قتل کردے تو کفارے میں ایک مومن غلام آزاد کرئے اور مقتول کے خاندان کومعاوضہ ادا کرئے الایہ کہ وہ معاوضہ خیرات کے طور پر معاف کردیں۔لیکن اگر مقتول مومن اور کسی ایسی قوم سے ہو جس کے ساتھ تمہاری جنگ ہوتو اس کا کفارہ مومن غلام کو آزاد کرنا ہے ۔اور اگر اس کا تعلق ایسی قوم سے ہو جس کےساتھ تمہار ا امن معاہدہ طے پایا ہو تو اس کا کفارہ مومن غلام کو آزاد کرنے کے علاوہ معاوضہ ادا کرنا ہے ۔اوراگر تمہیں آزاد کرنے کےلئے کوئی غلام نہ ملے تو خدا سے معافی طلب کرنے کےلئے مسلسل دو ماہ تک روزے رکھو* ۔خدا علیم اور دانا ہے۔
[4:94] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،اگر تم خدا کی راہ میںوارکرو تو تمہیں مکمل یقین ہونا چاہیے۔جو کوئی امن کی پیشکش کرے تو دنیاوی مال غنیمت حاصل کرنے کےلئے اسے یہ مت کہو کہ’’ تم مومن نہیں ہو‘‘۔خدا کے پاس بے انتہا اموال غنیمت موجود ہیں ۔یاد رکھو تم خود بھی ان کی طرح تھے پھر خدا نے تم پر نعمت کی،لہذا (وار کرنے سے پہلے )تمہیں مکمل یقین ہونا چاہیے ۔تم جوکچھ کرتے ہو خدا اس سے باخبر ہے۔