قرآن 4:92 — خواتین(النساء)
کوئی مومن کسی دوسرے مومن کوقتل نہ کرئے الا ّ یہ کہ حادثاتی طورپر ایسا ہوجائے ۔اگر کوئی شخص حادثاتی طورپر کسی مومن کو قتل کردے تو کفارے میں ایک مومن غلام آزاد کرئے اور مقتول کے خاندان کومعاوضہ ادا کرئے الایہ کہ وہ معاوضہ خیرات کے طور پر معاف کردیں۔لیکن اگر مقتول مومن اور کسی ایسی قوم سے ہو جس کے ساتھ تمہاری جنگ ہوتو اس کا کفارہ مومن غلام کو آزاد کرنا ہے ۔اور اگر اس کا تعلق ایسی قوم سے ہو جس کےساتھ تمہار ا امن معاہدہ طے پایا ہو تو اس کا کفارہ مومن غلام کو آزاد کرنے کے علاوہ معاوضہ ادا کرنا ہے ۔اوراگر تمہیں آزاد کرنے کےلئے کوئی غلام نہ ملے تو خدا سے معافی طلب کرنے کےلئے مسلسل دو ماہ تک روزے رکھو* ۔خدا علیم اور دانا ہے۔
[4:91] اس کے علاوہ تم ایسے لوگ بھی پائو گے جو تمہارے ساتھ امن قائم کرنا چاہتے ہیں اور اپنے لوگوں سے بھی ،لیکن جونہی جنگ چھڑتی ہے تو وہ تمہارے ساتھ جنگ کرتے ہیں۔ایسے لوگ جب تک تم کو اکیلا نہ چھوڑ دیں ،امن کی پیشکش نہ کریں اور لڑائی بند نہ کریں ،جب ان سے سامنا ہوتو تم ان سے جنگ کرو۔ان لوگوں کے خلاف ہم تمہیں کھلا اختیا ر دیتے ہیں۔
[4:93] جو کوئی جان بوجھ کرکسی مومن کو قتل کرئے گاتو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔خدا اس سے ناراض ہے اور اس پر لعنت کرتا ہے اور اس کےلئے اس نے خوفناک عذاب تیارکررکھا ہے۔