Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:91 — خواتین(النساء)

اس کے علاوہ تم ایسے لوگ بھی پائو گے جو تمہارے ساتھ امن قائم کرنا چاہتے ہیں اور اپنے لوگوں سے بھی ،لیکن جونہی جنگ چھڑتی ہے تو وہ تمہارے ساتھ جنگ کرتے ہیں۔ایسے لوگ جب تک تم کو اکیلا نہ چھوڑ دیں ،امن کی پیشکش نہ کریں اور لڑائی بند نہ کریں ،جب ان سے سامنا ہوتو تم ان سے جنگ کرو۔ان لوگوں کے خلاف ہم تمہیں کھلا اختیا ر دیتے ہیں۔

[4:90] اس حکم سے وہ مستثنیٰ ہیں جو ان لوگوں سے مل جائیںجن کے ساتھ تم امن کامعاہدہ کرچکے ہو۔اور وہ لوگ بھی مستثنیٰ ہیں جو تمہارے پا س اس لئے آجائیں کہ نہ تم سے لڑیں گے اور نہ اپنے رشتہ داروں سے ۔خدا چاہتا توانہیں تمہارے خلاف لڑائی کی اجازت دے دیتا ۔ لہذا اگر وہ تم کو اکیلا چھوڑ دیں اور تمہیں امن کی پیشکش کریں اورلڑائی سے باز رہیں توخدا تمہیں ان کے ساتھ لڑائی کا کوئی جواز نہیں دیتا ۔

[4:92] کوئی مومن کسی دوسرے مومن کوقتل نہ کرئے الا ّ یہ کہ حادثاتی طورپر ایسا ہوجائے ۔اگر کوئی شخص حادثاتی طورپر کسی مومن کو قتل کردے تو کفارے میں ایک مومن غلام آزاد کرئے اور مقتول کے خاندان کومعاوضہ ادا کرئے الایہ کہ وہ معاوضہ خیرات کے طور پر معاف کردیں۔لیکن اگر مقتول مومن اور کسی ایسی قوم سے ہو جس کے ساتھ تمہاری جنگ ہوتو اس کا کفارہ مومن غلام کو آزاد کرنا ہے ۔اور اگر اس کا تعلق ایسی قوم سے ہو جس کےساتھ تمہار ا امن معاہدہ طے پایا ہو تو اس کا کفارہ مومن غلام کو آزاد کرنے کے علاوہ معاوضہ ادا کرنا ہے ۔اوراگر تمہیں آزاد کرنے کےلئے کوئی غلام نہ ملے تو خدا سے معافی طلب کرنے کےلئے مسلسل دو ماہ تک روزے رکھو* ۔خدا علیم اور دانا ہے۔