Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 40:28 — بخشنے والا(غافر)

فرعون کی قوم میں سے ایک ایمان والا شخص، جس نے اپنے ایمان کو چُھپا رکھاتھا ، بولا،" تم کس طرح ایک شخص کو صرف یہ کہنے کی وجہ سےقتل کر سکتے ہیں کہ ' میرا پروردگار خدا ہی ہے '،اور اس نے تمہیں اپنے رب کی طرف سے واضح ثبوت دکھائے ہیں ؟ اگر وہ جھوٹا ہے تو یہ اس کا مسئلہ ہے؟ اور اگر یہ سچا ہے تو،اس کے وعدوں سے تم فائدہ اُٹھاوٗ گے۔ بے شک، خدا کسی منحرف کو ہدایت نہیں دیتا، جھوٹے کو۔

[40:27] موسیٰ نے کہا، " میں پناہ مانگتا ہوں تمہارے رب سے اور اپنے رب سے، ہر اُس مُتکبر شخص سے جو یوم حساب پر ایمان نہیں رکھتا ۔"

[40:29] "اے میری قوم، آج تمہارے پاس بادشاہت ہے اور بالادستی ہے۔ لیکن ہمیں خدا کے فیصلے کے خلاف کون مدد دے گا، اگر وہ ہمارے پاس آجائے؟ " فرعون نے کہا کہ، " تم اُسی کی پیروی کرو گے جسے میں تمہارے لیئے مناسب سمجھوں گا؛ میں تمہاری رہنمائے کروں گا صرف سیدھے راستے کی جانب"۔