قرآن 40:29 — بخشنے والا(غافر)
"اے میری قوم، آج تمہارے پاس بادشاہت ہے اور بالادستی ہے۔ لیکن ہمیں خدا کے فیصلے کے خلاف کون مدد دے گا، اگر وہ ہمارے پاس آجائے؟ " فرعون نے کہا کہ، " تم اُسی کی پیروی کرو گے جسے میں تمہارے لیئے مناسب سمجھوں گا؛ میں تمہاری رہنمائے کروں گا صرف سیدھے راستے کی جانب"۔
[40:28] فرعون کی قوم میں سے ایک ایمان والا شخص، جس نے اپنے ایمان کو چُھپا رکھاتھا ، بولا،" تم کس طرح ایک شخص کو صرف یہ کہنے کی وجہ سےقتل کر سکتے ہیں کہ ' میرا پروردگار خدا ہی ہے '،اور اس نے تمہیں اپنے رب کی طرف سے واضح ثبوت دکھائے ہیں ؟ اگر وہ جھوٹا ہے تو یہ اس کا مسئلہ ہے؟ اور اگر یہ سچا ہے تو،اس کے وعدوں سے تم فائدہ اُٹھاوٗ گے۔ بے شک، خدا کسی منحرف کو ہدایت نہیں دیتا، جھوٹے کو۔
[40:30] وہ جو ایمان لے آیا اس نے کہا، " اے میری قوم، مجھے تمہارے لیئے ڈر ہے گزشتہ مخالفین کی جیسی قسمت کا۔