قرآن 41:20 — تفصیلاً (فصلت)
ایک بار وہ وہاں پہنچ جائیں گے ، ان کی اپنی سماعت ، آنکھیں، اور کھالیں ہر اُس عمل کی گواہی دیں گی جو انہوں نے کئے۔
[41:19] وہ دن آئے گا جب خدا کے دشمنوں کو جہنم کی آگ میں طلب کرلیا جائے گا ، زبردستی۔
[41:21] وہ اپنی کھالوں سےکہیں گے ، "تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی؟" وہ جواب دیں گی، "خدا نےہم سے بلوایا؛ وہی تو ہے جو ہر ایک چیز کے بولنےکا باعث بنتا ہے ۔ وہی تو ہے جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا، اور اب تم اس کے پاس لوٹا دیے گئے ہو" ۔