قرآن 42:22 — مشاورت (الشوری)
تم منحرف لوگوں کو فکرمند دیکھو گے ہر اُس چیز کے بارے میں جس کا انہوں نے ارتکاب کیا۔ سب کچھ واپس آئے گا اور انہیں بار بار یاد دلائے گا ۔ رہے وہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک زندگی بسر کی، وہ جنت کے باغات میں ہوں گے ۔ وہ انہیں ان کے پروردگار کی طرف سے جو بھی چاہیں گے ملے گا۔ یہ عظیم نعمت ہے ۔
[42:21] یہ اُن شرکاء کی اطاعت کرتے ہیں جو اِن کے لیئے مزہبی قوانین کا حکم جاری کرتے ہیں جن کی منظوری کبھی بھی خدا نے نہیں دی۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے سے مقرر شدہ فیصلہ نہ ہوتا ، تو اِن کا فیصلہ فوراً کر دیا جاتا۔ بے یقیناً، انحراف کرنے والوں نے دردناک عذاب مول لے لیاہے*۔
[42:23] یہ خدا کی طرف سے اچھی خبر ہے اپنے بندوں کے لیئےجو ایمان لائے اور نیک زندگی بسر کی ۔ کہو، "میں تم سےکوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ میں تمہیں یہ ضرور کہتا ہوں کہ تم اپنے رشتہ داروں کی دیکھ بھال کرو۔" جو کوئی بھی نیک کام کرتا ہے، ہم کو اس کا اجر اس کے لئے بڑھا چڑھا دیتے ہیں ۔ خدا بخشنے ولا، قدردان ہے ۔