قرآن 42:23 — مشاورت (الشوری)
یہ خدا کی طرف سے اچھی خبر ہے اپنے بندوں کے لیئےجو ایمان لائے اور نیک زندگی بسر کی ۔ کہو، "میں تم سےکوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ میں تمہیں یہ ضرور کہتا ہوں کہ تم اپنے رشتہ داروں کی دیکھ بھال کرو۔" جو کوئی بھی نیک کام کرتا ہے، ہم کو اس کا اجر اس کے لئے بڑھا چڑھا دیتے ہیں ۔ خدا بخشنے ولا، قدردان ہے ۔
[42:22] تم منحرف لوگوں کو فکرمند دیکھو گے ہر اُس چیز کے بارے میں جس کا انہوں نے ارتکاب کیا۔ سب کچھ واپس آئے گا اور انہیں بار بار یاد دلائے گا ۔ رہے وہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک زندگی بسر کی، وہ جنت کے باغات میں ہوں گے ۔ وہ انہیں ان کے پروردگار کی طرف سے جو بھی چاہیں گے ملے گا۔ یہ عظیم نعمت ہے ۔
[42:24] کیا وہ یہ کہہ رہے ہیں، "اس (رشاد) *نے خدا کے بارے میں جھوٹ گھڑ لیا ہے!"؟ اگر خدا چاہتا تو وہ تمہارے دماغ پرتالا لگا دیتا، لیکن خدا جھوٹ کو مٹا دیتا ہےاور اپنی الفاظ کے ذریعے حق کی توثیق کرتا ہے۔وہ تمہارے سب سے اندرونی خیالات سے پوری طرح آگاہ ہے۔