قرآن 42:21 — مشاورت (الشوری)
یہ اُن شرکاء کی اطاعت کرتے ہیں جو اِن کے لیئے مزہبی قوانین کا حکم جاری کرتے ہیں جن کی منظوری کبھی بھی خدا نے نہیں دی۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے سے مقرر شدہ فیصلہ نہ ہوتا ، تو اِن کا فیصلہ فوراً کر دیا جاتا۔ بے یقیناً، انحراف کرنے والوں نے دردناک عذاب مول لے لیاہے*۔
[42:20] جو کوئی بھی آخرت کے انعامات چاہتا ہے، ہم اس کے لئے انعامات بڑھاچڑھادیتے ہیں۔ اور جو کوئی بھی اس دنیا کے مواد چاہتا ہے، ہم اُسےاِس میں سےدے دیتے ہیں، پھر اُسے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ملتا ۔
[42:22] تم منحرف لوگوں کو فکرمند دیکھو گے ہر اُس چیز کے بارے میں جس کا انہوں نے ارتکاب کیا۔ سب کچھ واپس آئے گا اور انہیں بار بار یاد دلائے گا ۔ رہے وہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک زندگی بسر کی، وہ جنت کے باغات میں ہوں گے ۔ وہ انہیں ان کے پروردگار کی طرف سے جو بھی چاہیں گے ملے گا۔ یہ عظیم نعمت ہے ۔