قرآن 42:20 — مشاورت (الشوری)
جو کوئی بھی آخرت کے انعامات چاہتا ہے، ہم اس کے لئے انعامات بڑھاچڑھادیتے ہیں۔ اور جو کوئی بھی اس دنیا کے مواد چاہتا ہے، ہم اُسےاِس میں سےدے دیتے ہیں، پھر اُسے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ملتا ۔
[42:19] خدا اپنی تمام مخلوق سے پوری طرح باخبر ہے؛ وہ جس کے لیئے چاہتا ہے رزق فراہم کرتا ہے۔ وہی طاقتور ، قادرِ مطلق ہے۔
[42:21] یہ اُن شرکاء کی اطاعت کرتے ہیں جو اِن کے لیئے مزہبی قوانین کا حکم جاری کرتے ہیں جن کی منظوری کبھی بھی خدا نے نہیں دی۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے سے مقرر شدہ فیصلہ نہ ہوتا ، تو اِن کا فیصلہ فوراً کر دیا جاتا۔ بے یقیناً، انحراف کرنے والوں نے دردناک عذاب مول لے لیاہے*۔