قرآن 42:48 — مشاورت (الشوری)
اگر وہ روگردانی کریں تو ہم نے تم کو ان کا سرپرست بنا کر نہیں بھیجا ہے ۔ تمہارا واحد مقصد پیغام کی فراہمی ہے ۔ جب ہم انسانوں پر رحم برساتے ہیں، وہ مغرور بن جاتے ہیں، اور جب ان پر مصیبت آپڑتی ہے، ان کے اپنے ہی اعمال کے نتیجے میں، تو انسان کافروں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
[42:47] تم اپنے پروردگار کی سنو اس سے پہلے کہ ایک دن آجائے جس کے ناگزیر ہونے کا حکم خدا کی طرف سے جاری ہو چکا ہے۔ اس دن تمہارے لیئے کوئی پناہ نہیں ہو گی، اور نہ ہی کوئی وکیل۔
[42:49] خدا ہی کے پاس ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت۔وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرے، اور جسے چاہتا ہے بیٹے عطا کرے۔